خیرپور (جیوڈیسک) خیر پور میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر راکٹ حملہ کردیا۔ جس میں ایک شخص ہلاک اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کو ٹ ڈیجی کے قریب شنبانی گا وں پر مسلح افراد نے راکٹوں سے ایک گھر پر حملہ کر دیا۔ جس سے گا وں کا زمیندار عبدالستار شنبانی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔
لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ وسان برادری حملے میں ملوث ہے۔ جبکہ ایس ایچ او محمد عباس باجوہ کا کہنا ہے کہ 20 روز قبل بھی کنب ٹاون میں شنبا نی اور وسان برادری کے افراد کے درمیان جھگڑ ا ہوا تھا۔ پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ مقتول زمیندار کا تعلق مسلم لیگ فنکشنل سے بتایا جاتا ہے۔