لاہور (جیوڈیسک) کی ضلعی انتظامیہ نے ایل ڈی اے پلازہ کے ساتویں فلور میں دوسری مرتبہ لگنے والی آگ کی تفصیلی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دینے کی درخواست کر دی۔ یہ درخواست ڈسٹرکٹ کو آرڈینشین آفیسر لاہور، نسیم صادق کی طرف سے وزیر اعلی سیکرٹریٹ کو لکھے جانے والے ایک خط میں کی گئی ہے۔
خط کے ذریعے حکومت سے یہ درخواست بھی کی گئی ہے کہ ٹیم میں ایک فرانزک ماہر اور وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے تاکہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لائے جاسکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب ایل ڈی اے پلازہ میں دوسری مرتبہ آگ لگی تو تب بھی وہاں اہم کاغذات تھے جو اِس آگ میں جل کر راکھ ہوگئے۔