ایل پی جی پر عائد پٹرولیم لیوی ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل

LPG

LPG

لاہور (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پر عائد پیٹرولیم لیوی ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایل پی جی پیٹرولیم ٹیکس کے نفاذ کا نو ٹیفکیشن یکم فروری کو جاری کیا گیا تھا جس کے بعد گھریلو صارفین اور ٹرانسپورٹرز کے لئے ایل پی جی مہنگی ہو گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اوگرا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے۔ فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایل پی جی پر عائد پیٹرولیم ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اوگرا حکام سے اٹھائیس فروری کو جواب طلب کر لیا۔