ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ

LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا۔گھریلو سلنڈر120 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر480 روپے مہنگا ہوگیا۔آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا ہے۔ مارکیٹنگ کمپنیوں کا موقف ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک ڈالر فی ٹن کا اضافہ ہوا۔

ایل پی جی کی قیمت میں اضافے سے گھریلو سلینڈر 120 روپے اور کمرشل 480 روپے مہنگا ہوگیا۔ گلگت، مظفرآباد اور کاغان میں ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 135 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔

راولپنڈی ، اسلام آباد ، اٹک ، مری اور بہاولپور میں ایل پی جی کی نئی قیمت 130 روپے فی کلوگرام، گجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد اور سیالکوٹ ریجن میں ایل پی جی کی نئی قیمت 125 روپے، کراچی میں 120 اور لاہور میں 130 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔