بدین (عمران عباس) گولاڑچی کے قریب محنت کش کی زرعی ایراضی پر با اثر افراد نے قبضہ کر لیا، ملزمان دو سال تک محنت کش سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتے رہے، بعدازاں زرعی ایراضی پر بھی قبضہ کرلیا۔
گولاڑچی کے چک نمبر 36 کا رہائشی اللہ دتہ گجر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ایوب دور میں گجرات سے ہجرت کرکے گولاڑچی آباد ہوئے جہاں ان کی پٹیل کے قریب اپنی سروے زمین ہے جبکہ انہوں نے مقاطعے پر زمین حاصل کر رکھی ہے۔
تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے شاہانی برادری سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد نے ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا ہے ، پہلے انہوں نے میرے بیٹے جہانگیر سے اسلحہ کے زور پر دو مرتبہ ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ بھتہ وصول کیا اور بعد ازان جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جس میرا بیٹا خوفزدا ہوکر چھ ماہ سے غائب ہے، بعد ازان ملزمان میری کپاس کی فصل چن کر زبردستی لے گے اور اب زمین پر بھی قبضہ کرلیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے متعدد بار ایس ایس پی بدین اور دیگر مقامی پولیس افسران کو شکایات کی ہیں مگر کوئی سننے کو ہی تیار نہیں ہے ، انہوںنے آئی جی سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ انہیں اور ان کے خاندان کو جان و مال کا تحفظ دے کر ان با اثر جرائم پیشہ افراد کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔