ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ مجھے کیریئر کے آغاز میں پریانکا چوپڑا کی کزن کے طور پر جانا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پریانکا چوپڑا کی کزن ہونے پر فخر ہے لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر فلم انڈسٹری میں جگہ بنائی ہے اور میری اب ایک الگ شناخت بن گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ اب مجھے پریانکا کی کزن کے طور پر نہیں جانتے بلکہ ایک اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں۔