مزدوروں کے قوانین میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے، نور احمد

NOOR AHMED WAPDA

NOOR AHMED WAPDA

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) مزدوروں کے قوانین میں ترمیم کی اشد ضرورت ہے، حکومت کو اداروں کی نجکاری کی بجائے ان میں اصلاحات کرنی چاہیں،آئی ایل او کے مزودورں کے حقوق سے متعلق قوانین دنیا میں تو نافذ ہیں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں ان پر کوئی عمل نہیں ہورہا ،مہنگائی کی شرح سے مزودروں کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہونا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے چئیرمین نور احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا، انکا کہنا تھا کہ مزدوروں سو سال پرانے قوانین میںترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے، روز بروز بڑھتی مہنگائی کی شرح سے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ پچیس ہزار ہونی چاہئے۔

یکم مئی دنیا کے تمام محنت کشوں کے لئے انکی جدوجہد کا دن ہے،انکا کہنا تھا کہ سرمایہ دار ، جاگیر دار اور بیوروکریسی پر مشتمل جماعتیں نہیں چاہتیں کہ ملک سے طبقاتی تقسیم کا خاتمہ ہو، آج بھی آزاد جمہوری اور ایٹمی طاقت پاکستان کے پچاس فیصد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں،جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔

دنیا کے انسانوں کی ایک بڑی تعداد بالخصوص مزدور معاشی بدحالی کا شکار ہو رہے ہیں،جس کا ایک ثبوت تو یہ ہے کہ ایک ارب سے زائد افراد خطہ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی ٹیکسلاموبائل نمبر0300-5128038