مزدور کو جائز حقوق دینے ہی سے معاشرہ ملک و قوم ترقی کرتے ہیں۔ زاہد حسین
Posted on October 18, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی : مزدور کو جائز حقوق دینے ہی سے معاشرہ ملک و قوم ترقی کرتے ہیں جس معاشرہ میں مزدور کا استحصال ہوتا ھے وہ کبھی بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار پیکجز ورکرز یونین کے صدر میاں زاہد حسین اور جنرل سیکرٹری شیخ محسن الیاس نے مزدوروںکی منعقد ہ تقریب میں کیا انہوں نے کہا اسلامی اصولوں کے مطابق مزدور کے حقوق ادا کیے جائیں تو کبھی بھی معاشرہ میں طبقاتی نظام میں توازن کا بگاڑ نہ ہو۔
ہم حکو مت سے مطالبہ کرتے ہیں مزدور دشمن کالے قوانین کو ختم کیا جائے ، مزدور دوست قوانین بنائے جائین تا کہ ملک وقوم ترقی کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ 18 ترمیم کے تحت بننے والے قوانین کو واضع کر کے ان پر عملدرآمد کیا جائے تاکہ مزدوروں کو حقوق آسانی سے مل سکیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com