رائے ونڈ : مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے پاکستان میں اکژ انڈسٹریز میں مزدوروں کے حقوق نہیں دیے جاتے جس میں ہماری انڈسٹری کالونی سپننگ ویونگ میں سابقہ ادوار میں مزدوروں کے ساتھ بہت زیادتیاںہوئیں جب مزدوروں نے اپنے حقوق کے لیے عوام اٹھائی توانہیں ان کے حقوق ملنے کی بجائے گولیوں کا سامنا کرنا پڑااور کئی ایک شہید بھی ہوئے آج ان مزدوروں کے دکھ کا مداوا میری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انڈسٹریل مینجمنٹ ایسوی ایشن کے رہنما محمد عمران ایڈمن منیجر کالونی سپننگ ویونگ ملز رائے ونڈ نے پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا۔
انہوںنے کہا اب وہ دن گذرچکا جب مزدور اپنے حقوق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھا انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ غریب مزدور کا ساتھ دیا اسی مشن کے تحت اب بھی ان کے حقو ق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہونگا میں نے اپنے ادارے میں مزدوروں کے اصلاحات کی تاکہ مزدوروں کو ان کا حق مل سکے سابقہ ایڈمن نے مزدوروں کا استحصال کرتے ہوئے مزدوروں کے ساتھ ناانصافیاں کرنے کی انتہاکردی آج انہیں مزدوروں کے حقوق کی پامالی اور بددعائوں کے سبب سابق ایڈمن منیجر کو ملز سے فارغ ہونا پڑا میں نے مزدوروں کے استحصال اور سابقہ زیادتیوں کے ازالہ کے لیے مزدوروں کے دکھ درد کوسمجھتے ہوئے مزدوردوست پالیسیاں متعارف کرواکر مزدوروں کوآجر اور اجیر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے روابط پیدا کیے جس سے سابقہ ادوارمیں ہونے والی مزدوروں سے زیادتیوں کا ازالہ ہوا اب کالونی سپننگ ویونگ ملز رائے ونڈ کامزدور خوشحال اور محنت کو اپنا شعار سمجھتا ہے۔