لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین 5 مارچ 2014 نیشنل پریس کلب، اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی
Posted on March 4, 2014 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی: لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین 5 مارچ 2014 بروز بدھ، صبح 09:00 بجے نیشنل پریس کلب، اسلام آباد کے سامنے حکومت کی جانب سے آئیسکو کی نجکاری کے فیصلے اور ڈیلی وویجز، کنٹریکٹ ملازمین کو بے روزگار کرنے کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ مظاہرے میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی، لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر محمد عاشق خان،پریم یونین ، ODGCL، PIA یونین، دیگر یونینز کے نمائندوں کے علاوہ کثیر تعداد میں مزدور شریک ہوں گے۔ پروگرام کی تیاری کا جائزہ لیتے ہوئے سیکرٹری جنرل لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین سید تنویر حسین کاظمی اور صدر لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین محمد عاشق خان نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر انہوں نے یونین کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نجکاری روکنے کے ہر ممکن کوششیں کرے گی چاہے اس کے لئے ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ کیوں نہ پیش کرنا پڑے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ڈیلی وویجز اور کنٹریکٹ ملازمین کا نکالنے جانے کا فیصلہ حکومت کی مزدور دشمنی کے مترادف ہے۔ جائزہ اجلاس میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے مرکزی نائب صدر صوفی الطاف، مرکزی وائس چیئرمین ملک رمضان، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کاشف جعفری، مرکزی ممبر مجلس عاملہ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین عبدالواحد، آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین چوہدری افضل، ندیم خان جنرل سیکرٹری راولپنڈی زون اور دیگر نے شرکت کی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com