لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین 27 مارچ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد: 26 مارچ 2014: آئیسکو کی نجکاری کے خلاف لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین27 مارچ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ مظاہرے میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے مرکزی عہدیدران کے علاوہ آئیسکو محنت کشوں ، ریلوے یونین، PIAیونین بھی شریک ہوں گی۔

احتجاجی مظاہرے میںشریک شرکاء پلے کارڈز، بینر کے ذریعے حکومتی ایوانوں تک نجکاری کے فیصلے کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔