محنت کش مزدور اور کسان بھٹو اور پاکستان کا سرمایہ ہیں،ذکی چوہدری
Posted on May 2, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
محنت کش مزدور اور کسان بھٹو اور پاکستان کا سرمایہ ہیں۔بھٹو شہید نے مزدوروں اور کسانوں کو جینے کی نئی امنگ اور حوصلہ دیا امیدوار برائے قومی اسمبلی ذکی چوہدری نے ان خیالات کا جوگی چوک ساہیوال میں انتخابی مہم اور یوم مئی کے حوالہ سے مزدوروں اور پارٹی کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر ذرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اپنے آئندہ دور میں مزدور کی کم از کم تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے مقرر کرنے کے اعلان سے مزدوروں میں جینے کا نیا حوصلہ ،خوشیاں اور امنگیں بھر دی ہیں۔مزدوروں کو ان کے حقوق بھٹو شہید اور بے نظیر بھٹو شہید نے دئے ہیں۔ شریف برادران تو مزدوروں کو ان کے حقوق مانگنے کی سزا اپنی فیکٹریوں میں زندہ جھونک کر دیتے رہے ہیں۔میاں برادران نے اپنی چمنیوں کا دھواں غریب محنت کش مزدوروں کے خون سے رنگا ہے۔
پیپلز پارٹی مزدور دوست اور سامراج دشمن پارٹی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور حکومت میں مزدوروں کو روٹی کپڑا اور مکان بہم پہنچانے کے لئے کارہائے نمایاں انجام دئے ہیں۔کالونی ٹیکسٹائل ملز ہو یا کراچی پیپلز پارٹی کے کارکنان اور قائدین ہر جگہ مزدوروں کے شانہ بشانہ برسر پیکار رہے ہیں پسماندہ علاقوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے سوئی گیس فراہم کر کے وہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔
جو کوئی دیگر جماعت نہیں کرسکتی انہوںنے مذید کہا کہ بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے توسط سے پارٹی نے ہر غریب بیوہ خاتون کی مالی اعانت کی ہے ہم آئندہ برسر اقتدار آکر مالی امداد کی رقم دوہزار روپے ماہانہ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام 11 مئی کو تیر پر مہر لگا کر مزدور دشمن شیر کو نیست ونابود کردیں گے جو سامراجی
ایجنٹ ہے ۔تیر کی جیت مزدور کی جیت اور سامراجی نظام کے خاتمے کی جانب پیش رفت ہوگی۔