لیبر مارکیٹ انفارمیشن اینڈ ریسورس سنٹر پنجاب کا قیام عمل

Lahore

Lahore

لاہور : صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ ہنرمند افراد کو معقول معاوضہ پر بہتر روزگار کی فراہمی اور صنعتی شعبہ کو مطلوبہ معلومات سے آگاہ رکھنے کے لئے محکمہ لیبر و انسانی وسائل 65.272ملین روپے کی لاگت سے لیبر مارکیٹ انفارمیشن اینڈ ریسورس سنٹر پنجاب کا قیام عمل میں لا رہا ہےـانہوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر محمد سلیم حسین ، ڈائریکٹر لیبر سید حسنات جاوید اور پراجیکٹ ڈائریکٹرداؤد عبداللہ سے میٹنگ کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہیـ ڈائریکٹر لیبر داؤد عبداللہ نے وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کو منصوبہ بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیبر مارکیٹ انفارمیشن کے حوالے سے جدید دور کے تقاضوں اور تصورات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے تربیت مکمل کرنے والے گریجوایٹس اور محنت کشوں و مزدوروں کے علاوہ صنعتی و تجارتی اداروں کو روزگار کے مواقع اور ڈیمانڈ سے آگاہ رکھنے کے لئے ” آن لائن جاب پورٹل” شروع کیا جارہا ہے ـڈی جی لیبر محمد سلیم حسین نے بتایا کہ صنعتی و تجارتی اداروں میں انسپکشن کے نظام کو اپ ڈیٹ اور ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے لئے لیبر انسپکشن سسٹم کی کمپیوٹرائزیشن بھی عمل میں لائی جارہی ہےـ

اس سسٹم کے ذریعے محکمہ لیبر کی مختلف اوقات میںاداروں میں کی گئی انسپکشن اور نتیجے میں کئے جانے والے اقدامات کا ڈیٹا محفوظ بنانے میں بھرپور مدد ملے گیـپراجیکٹ ڈائریکٹر داؤد عبداللہ نے بتایا کہ ڈیمانڈ کے مطابق ہنرمند افراد کی مطلوبہ ٹریڈز میں جدید تربیت یقینی بنانے کے لئے پنجاب ایمپلائمنٹ ٹرینڈ رپورٹس بھی اس منصوبے کے تحت اکٹھی کی جائیں گی تاکہ صوبہ پنجاب کے ہنرمند افراد کو صنعتی شعبے اور بیرون ملک ڈیمانڈ کے مطابق جدید فنون کی تربیت یقینی بنائی جاسکےـ وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور نے لیبر مارکیٹ انفارمیشن اینڈ ریسورس سنٹر پنجاب کے منصوبے کی افادیت کو بے حد سراہا اور ہدایت کی کہ یہ منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے۔