تلہ گنگ کی خبریں 26/1/2015

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) مسلم لیگ ن کی حکو مت اپنی مد ت پو ری کر ے گی ،پٹرول بحر ان پیدا کر نے والو ں کے خلا ف سخت سے سخت قا نو نی کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ،دہشت گر دی کے معا ملے پر تما م سیا سی جما عتوں کو یکجا ہو کر حکو مت اور پا ک افواج کیسا تھ تعا ون کر نا ہو گا، تلہ گنگ ضلع کا تحفہ قا ئد میا ں محمد نواز شر یف تلہ گنگ کی عوا م کو ہر صورت دیں گے ۔ان خیا لا ت کا مسلم لیگ ن کے سر گر م رہنما ملک فلک شیر اعوان نے شہیر ہا ئوس میں ارشد کو ٹگلہ سے خصو صی گفتگو کر تے ہو ئے کیا اسمو قع پر ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ڈاکٹر نثا ر احمد ملک اور ملک عا رف ادلکہ بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکو مت کو مسا ئل جہیز میں ملے ہیں اور جو عوام سے وعدے کیے گئے ہیں وہ ہر صورت قا ئد میا ں محمدنواز شر یف اور میا ں شہباز شر یف پو رے کر یں گے ۔مسلم لیگ ن کا نام گلی گلی کو نے کو نے میں گونج رہا ہے ۔ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کو مضبو ط کر نے کیلئے اپنی کو ششیں جا ری وسا ری رکھو ں گا ۔تلہ گنگ کی دھر تی پر مسلم لیگ ن کے قا ئد میا ں محمدنواز شر یف نے جو غیور عوام سے ضلع تلہ گنگ کا وعدہ کیا تھا وہ انشا اللہ ضرور پورا ہو گا ۔فلک شیر اعوان کا مز ید کہنا تھا کہ چند سیا سی مداری مسلم لیگ ن کو گھر بھیجنے کے خو اہش مند ہیں لیکن انکی خو اہش خواب ہی رہے گا اور ن لیگ پا نچ سال پو رے کر یں گی ۔تما م سیا سی جما عتوں کو سیا ست سے با لا تر ہو کر حکو مت اور پا ک ا رمی کے ہا تھو ں کو مضبو ط کر نا ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) تلہ گنگ اند رون شہر گند گی کے ڈھیر لگ گئے ،خا کروب کئی کئی دن محلو ں کا رخ بھی نہیں کر تے ،عوامی مشکلا ت میں دن بد ن اضا فہ ہو نے لگا ،شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ سے مطا لبہ کیا ہے کہ تلہ گنگ شہر کی صفا ئی اور تجا وز ما فیا سے چھٹکا را دلا یا جا ئے ۔تفصیل کے مطا بق تلہ گنگ شہر کی حا لت دن بد ن ابتر ہو تی جا رہی ہے ،گلیا ں ونا لیا ں ٹو ٹ پھو ٹ کا شکا رہیں کچھ علاقوں میں صفائی کا فقدان پیدا ہو گیا ہے ، اور خاکروب کئی کئی دن صفائی کیلئے نہیں آتے ،جس کی وجہ سے نالیاں گند گی سے ابلی پڑی ہیں اورغلیظ پانی سڑکوں پر آ رہا ہے۔محلہ اعوان ا با د،فا روق ا باد ،محمد ا باد ،محلہ جھا ٹلہ ،نزد الممتاز ہسپتا ل والا محلہ سمیت دیگر کئی محلے ہیں جن میں کئی دن صفا ئی نہیں ہو تی اور گند گی سے محلو ں میں خطر نا ک بیما ریا ں پھیلنے کا خد شہ ہے ۔شہر یو ں کے مطا بق ٹی ایم کے حکا م کو آ گا ہ کیا جا تا ہے لیکن کو ئی شنو ائی نہیں ہو رہی ہے ۔تجا وز ما فیا نے بھی راہ گیر وں کی زند گیا ں اجیر ن کر رکھی ہیں جس کے خلا ف عملہ کا روائی کر نے سے قا صر ہے ۔شہر یو ں نے ڈی سی او چکو ال اور اے سی تلہ گنگ سے مطا لبہ کیا ہے کہ شہر کی صفا ئی کے نظا م کو درست کیا جا ئے اور تجا وز ما فیا سے نجا ت دلوا کر ہما ری دادرسی کی جا ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) ا رٹی اے سیکر ٹری اور ٹر یفک انسپکٹر سر دار عارف عوام کو کر ایو ں میں ریلیف فر اہم کر نے کیلئے گا ڑیو ں کی سخت چیکنگ شر وع کر دی،زائد کر ایہ لینے والی گا ڑیاں تھا نے میں بند کر دی گئیںٹر یفک انسپکٹر ۔تفصیل کے مطا بق پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ٹر انسپو رٹر نے دونو ں ہا تھو ں سے لو ٹنا شروع کر دیا تھا اور عوام کی چیخ وپکا ر سن کر ا ر ٹی اے سیکر ٹر ی اورٹر یفک انسپکٹرسر دار عار ف میدان میں کود پڑ ے اور گا ڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی ۔ٹر یفک انسپکٹر سر دارعارف نے میڈ یا کو بتا یا کہ ہم نے زائد کر ایہ وصو ل کر نے والی درجن سے زائد گا ڑیا ں تھا نے میں بند کیں اور کئی کے روٹ پر مٹ بھی معطل کیے ۔ہمارا مشن عوام کی خد مت کر نا نہ کے عوام کے سا تھ ہونے والے ظلم کا حصہ بنناہے۔ٹر یفک انسپکٹر کا مز ید کہنا تھا کہ گا ڑی کے ما لکا ن کو واضح بتا دیا گیا کہ جو بھی سر کا ری احکا ما ت کی نفی کر ے گا اسکے خلا ف قا نو نی کا روائی لا زمی ہو گی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)پاکستان میں وسائل اور صلاحیت کی کمی نہیںاصل مسئلہ اسوء رسول سے بیگانگی ہے نیی رحمت نے خدائی ہدایت کی روشنی میں سرزمیں عرب پر جو انقلاب برپا کیا آج بھی انسانیت اور خاص طور پر امت مسلمہ کے لئے مشعل راہ ہے ہمارے پاس وسائل صلاحیت اور اہلیت کے حامل کروڑوں افراد موجود ہیں مگر ہم حضور کے راستے سے ہٹ کر اپنی خواہشات اوردوسری قوموں کے پیچھے چل پڑے ہیں جس کی وجہ سے کرپشن بدامنی اورفکری انتشار نے ہمیں گھیر لیا ہے ۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے ا ن خیالات کا اظہار تلہ گنگ میں محسن انسانیت کانفرنس سے حطاب کرتے ہوے کیااس موقع پر پروفیسرز، اساتذہ، علمائ۔ وکلائ، ڈاکٹر اورتاجر بڑی تعداد میں موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ فرانس میں جو آپ کے گستاخانہ خاکے شائع کیے گئے۔وہ دراصل مغربی تہذیب کا مسلم تہذیب سے تصادم ہے اور تھوڑے وقفوں کے ساتھ یہ دیکھنے کہ لیے کہ مسلمانوں میں آپ کے ساتھ کتنی محبت ہے اس طرح کا کام کرتے ہیں کیوں کہ دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مذہب اسلام ہے مغرب اس بات سے خوف ذدہ ہے کہ امت مسلمہ کے پاس ساٹھ پینسٹھ فیصد نوجوان ہیں اور ان کے پاس ساٹھ فیصد سے زیادہ بوڑھے ہیںجس سے مغرب خوف زدہ ہے اور ان کو مغربی تہذیب مٹتی نظر آتی ہے۔آج مغرب ترقی کا دعویدار ہے لیکن خودد کشیوں کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے آج مغرب میں سب سے بڑابحران خاندانی نظام کا تباہ ہونا ہے کہ انہوں نے عورت کو اپنے اصل مقام ماں ،بہن ،بیٹی کے مقام سے ہٹا دیا ہے آج ہمارے ملک میں میں نہ وسائل کی کمی ہے اور ن٠ صلا حیت کی کمی ہے ہماری صلاحیتوں کا لوہا ساری دنیا مانتی ہے ۔ اس ملک میں قیادت کا فقدان ہے کیوں کہ ساراخزانہ حکمران وقت لوٹ کر کھا جاتے ہیں غریب کا بچہ تو سوالاکھ روپے کا مقروض پیدا ہوتا ہے ۔اس ملک میں کب ہم اپنے قانون کو آپ کی لائی ہوئی ہدایت کے مطابق بنائیں گے ۔آج پاکستان میں بھی دفع 302،144ہے اور بھارت میں بھی ہے کب تک اس ملک کو انگریزکے قانون کے مطابق چلاتے رہیں ۔آج ہمارے ملک میں پٹرول کا بحران ،گیس کا بحران بجلی کابحران گویا ملک بحرانوں کی لپیٹ میں ہے ان بحرانوں سے نکلنے کا واحد حل اس ملک کو اسلامی پاکستان بنایا جائے اسلامی پاکستان ہی بحرانوں سے پاک اور خوشحال پاکستان ہے انکا مزید کہنا تھا کہ آنے والادورنظام مصطفی کا دور ہے اور اگر ملک میں اسلامی نظام نافظ نہیں کیا گیا گیا تو ملک مزید بدحال ہوگا نجات کا واحدراستہ دین فطرت کوپاکستان نافظ کیا جائے کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال ڈاکٹرحافظ حمیداللہ ملک اور سابق امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال مولانا عبدالستار نے بھی خطاب کیا ۔

Sardar Arif

Sardar Arif

Malik Falak Shar Awan

Malik Falak Shar Awan

News

News