لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر سے کراچی تک گو نواز گو کی تحریک پھیل گئی ہے، نواز شریف او ر شہباز شریف جہاں بھی جائیں گے انہیں گو نوازگو تحریک کا سامنا کرنا پڑے گا، تحریک انصاف کے کارکنوں نے مسلسل چالیس دنوں سے پُرامن احتجاج کر کے ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے ، تحریک انصاف اپنے اصولوں پرڈٹی ہوئی ہے، تحریک انصاف کسی چور دروازے سے نہیں بلکہ اٹھارہ کروڑ عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔تحریک انصاف خو اتین ونگ لا ہور کی صد ر ڈاکٹر زرقا تیمو ر سہر وردی نے کہا کہ تخت لاہور ریاست، جمہوریت اور معیشت پربوجھ ہے۔
تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین سعدیہ سہیل رانانے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی، عمران خان نے بروقت حکمرانوں کو بے نقاب کرکے ان کا اصل چہرہ عوام پر آشکار کردیاہے ۔دریں اثنا تحریک انصاف کے زیر اہتمام لالک چوک ڈیفنس میں گزشتہ شب بھی خواتین اور نوجوانوں کا دھرنا جاری رہا جس میں شریک افراد وقفے وقفے سے گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔