لیڈی ڈیانا کا مداح برطانوی جوڑا، گھر کی ہر دیوار پر شہزادی کی تصاویر

 British Couple

British Couple

لندن (جیوڈیسک) لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اور شہزادی لیڈی ڈیانا کا سحر ان کے گزر جانے کے کئی برس بعد بھی نہیں ٹوٹاجب ہی تو دنیا بھر میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو ہی دیکھ لیجئے جو لیڈی ڈیانا کو اس قدر پسند کرتے ہیں کہ ان کے گھر کی کوئی دیوار ایسی نہیں جہاں آنجہانی شہزادی کی کوئی تصویر یا پورٹریٹ نا لگا ہو۔

جو اور کین نامی اس جوڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا اکثرر ان کے خواب میں آکر ان سے باتیں کرتی ہیں اور ان دونوں کا دعوی ہے کہ پورے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا کا ان سے بڑا کوئی بھی فین موجود نہیں۔