لیڈی گاگا نے نیا گیت اپلاز ایک ہفتہ پہلے ہی ریلیز کر دیا

Lady Gaga

Lady Gaga

نیویارک (جیوڈیسک) انٹرنیٹ پرکوئی سارے گانے پہلے ہی نہ ڈال دے،لیڈی گاگا نے اپنا نیا گانا اپلازایک ہفتہ پہلے ہی ریلیزکردیا ہے۔ لیڈی گاگانے اس لانچ کا اعلان اپنے ٹوئٹر پیغام میں کیا،ایک گیت پر مشتمل اپلاز کو 19 اگست کو ریلیز کیاجانا تھا تاہم لیڈی گاگا کو ڈر تھا کہ ان کے گانے کے مختلف حصے کوئی انٹرنیٹ پر پہلے ہی ریلیز نہ کر دے۔

اس سے پہلے کیٹی پیری کا گیت بھی انٹرنیٹ پر پہلے ہی ریلیز کر دیا گیا تھا۔ لیڈی گاگا نہ صرف اپنی گلوکاری کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں بلکہ وہ اپنے منفرد ملبوسات کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں۔