لیڈی ہیلتھ ورکرز و سپر وائزروں کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) لیڈی ہیلتھ ورکرز و سپر وائزروں کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی، لیڈی ہیلتھ ورکرز شدید مشکلات کا شکار، دن رات کام لیا جاتا ہے، تنخواہ طلب کرنے پر لاہور جانے کو کہا جاتا ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز، تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزروں کو دو ماہ سے تنخواہیں نہ مل سکی، ماہ ستمبر اور اکتوبر کی تنخواہیں نہ ملنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے بتایا کہ ہم سے دن رات کام لیاجاتا ہے اورہم اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے جب تنخواہ کا مطالبہ کرتی ہیں تو کہا جاتا ہے کہ ابھی تنخواہ نہ ہے گر شکایت کرنی ہے تو لاہور جائو، لیڈی ہیلتھ ورکرز و سپروائزروں نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے دو ماہ کی تنخواہیں دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126