پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چار ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرتے ہوئے پولیو مہم کے بائیکاٹ کر دیا تفصیل کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز نے چار ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کیا اورلیڈی ہیلتھ وکرزنے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پولیو مہم کے بائیکاٹ کر دیا۔
لیڈی ورکروں نے بتایا کہ ہم پوری محنت اور لگن سے اپنے بچوں کی طرح پولیو مہم کے دروان بچوں کو قطرے پلاتی ہیں مگر ہمیں بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہیںکی جا رہی جس سے ہمارے گھروں میں اکثر نوبت فاقوں تک آجاتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔