لیڈی ہیلتھ ورکرز نے جان پر کھیل کر پولیو سمیت امراض سے عوام کو محفوظ بنانے کے لئے خدمات انجام دیں

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مڈ وائفری پروگرام ہماری قائد شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کا پودا ہے جو آج تناور درخت بن چکا ہے جس کی وجہ سے آج پاکستان کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات کے ساتھ امراض سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر سے مستفید ہورہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےSAVE THE CHILDERN کے زیر اہتمام کراچی سمیت صوبے بھر میں بہترین خدمات سرانجام دینے والی 51لیڈی ہیلتھ ورکرز اور کیمونٹی مڈ وائفریز کو تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شرمیلا فاروقی نے کہاکہ آج میں تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے نامساعد حالات اور تنگ دستی کے باجود نہایت ایمانداری اور بہادری کے ساتھ اپنا قومی فریضہ پورا کیا انہوں نے کہاکہ اس موقع پر میں اپنی پاک افواج کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے صحت پولیو سمیت امراض سے پاک صحت مند پاکستان کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے شانہ بشانہ ان کے فرائض کی انجام دہی میں ساتھ دیا انہوں نے اس موقع پر اُن شہید لیڈ ہیلتھ ورکرز کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جنہوں نے اپنے آنے والی نسلوں کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شرمیلا فاروقی نے کہاکہ میں اُمید کرتی ہوں کے لیڈی ہیلتھ ورکرز میں مزید اضافہ ہوگا انہوں نے اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حوصلہ افزائی پر سیو دی چلڈرن کا شکریہ داد کرتے ہوئے کہاکہ سندھ میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کئے جائیں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری صحت اقبال حسین درانی نے کہاکہ آج مجھے ان تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولرائز کے نے پر بے حد خوشی ہوئی انہوں نے کہاکہ 23ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولرائز کردیا گیا ہے اور مزید اس ماہ کے آخر تک ریگولرائز کردیا جائے گا انہوں نے کہاکہ یہ اقدام سندھ حکومت کا عوام کارنامے سے کم نہیں انہوں نے کہاکہ میں ذاتی طور پر خود ان لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مزید مراعات کے لئے حکومت سے قانون سازی کی سفارش کروں گا سیکریٹری صحت نے کہاکہ سندھ میں آبادی کے تناسب سے لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کمی ہے جسے پوار کیا جائے گا انہوں نے اُمید ظاہر کیا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیتے ہوئے اپنے کام میں مزید نکھار پیدا کریں گی ۔تقریب سے خطاب سیف دی چلڈن کے اقبال ڈیتھو نے خطاب کرتے ہوئے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج ہمارے ادارے کے لئے قابل فخر دن ہے کہ ہم آج اپنے جان پر کھیل کر دوسروں کو زندگی دینے والوں میں ایوارڈ تقسیم کررہے ہیں اس موقع پر تقریب سے ڈاکٹر دانش ، اسپیشل سیکریٹری سندھ ڈاکٹر منصور عباس رضوی، حفیظ اللہ حق میمن ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ صاحب جان بدر ،ڈاکٹر محمد اسلم پیتھرو،ڈاکٹر پیر غلام حسین ،میڈم فرحانہ ڈاکٹر در شہوار،ڈاکٹر روشن بھٹی ،ڈاکٹر آدم نے بھی خطاب کیا۔