پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض کی ہلاکت پر لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے میڈیکل اے وارڈ کے باہر احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ نوتھیہ کا رہائشی 70 سالہ نور محمد سینیر ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کی وجہ سے انتقال کر گیا۔
جس پر لواحقین نے وارڈ کے اندر توڑ پھوڑ بھی کی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نور محمد کو چار روز قبل فالج کا دورہ پڑنے پر اسپتال لایا گیا تھا۔ حالت نازک ہونے کے باوجود ڈاکٹروں نے مریض کو بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔