لاہور : 10 لاکھ تاوان کیلئے اغوا کیا جانے والا طالب علم بازیاب

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں دس لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے میٹرک کے طالب علم کو بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران تین اغوا کار گرفتار جبکہ تین فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نواں کوٹ کے علاقے سے اغوا ہونے والے سترہ سالہ کمال کی رہائی کے بدلے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا گیا۔ پولیس نے کمال کے والدین سے فون کالز کا ریکارڈ حاصل کیا۔

جیسے ہی تاوان کی پہلی قسط ادا کی گئی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ اس کی نشاندہی پر مغوی کو بازیاب کرایا گیا اور ملزم کے دو ساتھی بھی پکڑ لئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔