لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں نامعلوم افراد نے 14 برس کی لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نامعلوم ملزمان 14 سال کی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد جوہر ٹاون میں واقع ایکسپو سینٹر کے قریب بیہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زیادتی کا شکار لڑکی ابھی اپنے حواس میں نہیں ہوش آنے پر ہی کچھ بتا سکے گی۔