لاہور کے دو مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران تین ڈاکو مارے گئے جبکہ تین فرارہوگئے ہیں۔
تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ میں چار ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر ڈاکوں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔
دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ گجرپورہ کے علاقے میں ہوا جہاں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو پولیس کے لگائے گئے ناکے پر رکے بغیر بھاگ نکلے۔ پولیس نے مبینہ ڈاکوں کا تعاقب کیا جس پر ڈاکوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے سے دونوں ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے۔ دونوں مبینہ پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے تینوں ڈاکوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔