لاہور (جیوڈیسک) لاہورمیں 3 روزہ جنوبی ایشیاء لیبر کانفرنس شروع ہو گئی، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایک صحافی نے سینئراینکرپرسن حامد میرپر قاتلانہ حملے کے خلاف نعرے بازی کی اور پوسٹر لہرایا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں 3 روزہ جنوبی ایشیاء لیبر کانفرنس شروع ہو گئی ، سارک ممالک کے علاوہ ترکی، چین اور افغانستان کے مندوبین بھی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب جب تقریب میں پہنچے تو ایک صحافی نے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے اورمیڈیا پر ممکنہ پابندی کے خلاف نعرے بازی کی اور پوسٹرلہرا یا۔