لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 42 فٹ لمبا ایکوریم شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا، نایاب مچھلیاں بچوں کا ہی نہیں بڑوں کا بھی دل جیت رہی ہیں۔ پیلی، سفید، سیاہ غرض ہر رنگ کی مچھلی اور مختلف اقسام کی سمندری مخلوق اس ایکوریم میں موجود ہے۔ لاہور کے علاقے گارڈن ٹاوٴن میں بنے اس ایکوریم میں آبی حیات کو ان کے گھر جیسا ماحول دینے کیلئے پتھر اور پودے بھی سمندر سے ہی منگوائے گئے ہیں۔
کوئی بھی چیز مصنوعی نہیں۔ ایکوریم کو 10 ہزار لٹر سمندری پانی سے بھرا گیا ہے۔ایکوریم کے مالک کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ایک ڈاکٹر فش بھی ہے، کوئی مچھلی بیمار ہو تو اس کو طبی امداد بھی دیتی ہے۔
ایکوریم انتظامیہ کے مطابق عام طور پر ایکوریم کا پانی تبدیل کیا جاتا ہے لیکن اس ایکوریم کا پانی بدلنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔