لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کیس میں ملوث اصل ملزم اعجاز کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث ملزم نے تفتیش کے دوران واقعے میں ملوث ہونے کا اقرار کر لیا ہے، ملزم نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کو گیراج میں کھڑی کر کے واپس جا رہے تھے
اسے اور اس کے ایک اور ملزم ساتھی کو بچی نظر آئی جسے انہوں نے اٹھا لیا اور گاڑی میں اس کے ساتھ زیادتی کی۔ حالت خراب ہونے پر اسے اسپتال کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے تاہم پولیس نے ملزم کی بیوی اور اس کی بہن کو حراست میں لیا ہوا ہے۔