لاہور میں 5 سالہ بچی سے زیادتی، آئی جی پنجاب آج رپورٹ پیش کریں گے

Lahore

Lahore

لاھور (جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے لاہور میں بچی سے زیادتی کے واقعہ پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔ پانچ سالہ سنبل سے زیادتی کی خبر سب سے پہلے دنیا نیوز نے نشر کی جس پر از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے آئی جی پنجاب سے آج صبح آٹھ بجے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نا معلوم افراد نے معصوم سنبل کو درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد لاہور کے گنگا رام اسپتال کے باہر پھینک دیا تھا جو اب سروسز اسپتال میں زیر علاج ہے۔ دوسری طرف پولیس نیتفتیش کے لئے زیر حراست لئے گئے پانچ افراد کو رہا کر دیا۔