لاہور :997 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری واپس

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نذیر احمد گجانہ نے انتخابی ڈیوٹی سے انکار کرنے والے 997 سرکاری ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے تھے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے انتہائی اقدام انتخابی عملے کی کمی کے باعث اٹھایا تھا۔ تاہم وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی بنا پر ڈیوٹی سے انکار کرنے والے سرکاری ملازمین از خود انتخابی ڈیوٹیوں پرحاضر ہو گئے۔

سرکاری ملازمین کی جانب سے ڈیوٹیاں سنبھالنے کی بنا پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرلاہور نے 997 سرکاری ملازمین کے جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری واپس لے لئے ہیں اور انتخابی ڈیوٹی سنبھالنے والے سرکاری ملازمین کو تربیت کے لئے متعلقہ تربیتی مراکز سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔