لاہور : عبد القادر گیلانی کے گارڈ کا ابتدائی بیان ریکارڈ

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں عبدالقادر گیلانی کے گرفتار سکیورٹی گارڈ نے اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کروا دیا، جبکہ پولیس نے جے آئی ٹی کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیاہے، تاکہ واقعہ کی انکوائری کی جا سکے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار سکیورٹی گارڈ محمد خان نے اپنے ابتدائی بیان میں کہاہے کہ اس نے دو مرتبہ موٹر سائیکل سوار دونوں بھائیوں کو روٹ سے ہٹانے کے لیے ہاتھ کا اشارہ کیا۔ لیکن جب تیسری مرتبہ ان کی گاڑی کے پیچھے ان کی موٹر سائیکل ٹکرائی تو اس نے مشتبہ شخص جان کر اس کی ٹانگوں میں گولی ماری لیکن وہ اس کے سر پر لگی۔

محمد خان نے کہا کہ وہ ہرگز طاہر کو قتل نہیں کرنا چاہتا تھا۔ دوسری طرف پولیس نے اس واقعہ کی شفاف انکوائری کیلئے وزارت داخلہ کو جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم بنانے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طاہر کے سر پر ایک گولی لگی جس کی وجہ سے اسکی ہلاکت ہوئی۔ گولی مقتول کے سر کے آر پار ہو گئی۔