لاہور زیادتی کیس: 5 سالہ بچی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا

Lahore Abuse Case

Lahore Abuse Case

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں زیادتی کا شکار بننے والی 5 سالہ بچی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق بچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے 3 افراد سفید گاڑی میں بٹھا کر ایک خالی گھر میں لے گئے، ایک شخص نے مجھے پاپڑ اور قلفی کھلائی، اس کے بعد مجھے نہیں پتا کہ میرے ساتھ کیا ہوا۔

اس بیان کے بعد پولیس نے مقامی آئسکریم فیکٹری کے مالک اور اس کے ساتھی کو حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل بچی کو بیان دینے کے قابل قرار دیتے ہوئے ڈاکٹروں نے پولیس کو اس سے بیان لینے کی اجازت دے دی تھی۔