لاہور زیادتی کیس : ڈاکٹرز نے بچی کو مکمل طور پرصحت مند قرار دے دیا

Lahore Abuse Case

Lahore Abuse Case

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 5سالہ بچی کو ڈاکٹرز نے مکمل طور پرصحت مند قرار دے دیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مطابق ڈاکٹروں کے پینل نے متاثرہ بچی کا طبی معائنہ کیاجس کے بعد ڈاکٹروں نے بچی کو گھرجانے کی اجازت دے دی جبکہ بچی کے اہل خانہ کا اصرار ہے کہ ملزموں کی گرفتاری اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد بچی کو گھر لے کر جائیں گے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کے باعث بچی کو وارڈ میں نہیں رکھا جاسکتا، جب تک بچی اسپتال میں ہے اسے آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔

دوسری جانب اس کیس کے حوالے سے حراست میں لیے گئے 2 پولیس اہل کاروں کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کے رشتے دار عابد اور اس کے ساتھی کو چند روز قبل حراست میں لیا گیا جبکہ ظفر اور عامر شہزاد نامی افراد کو بھی رہا کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رپورٹس نیگیٹو آنے کے بعد چھوڑا گیا۔ بچی زیادتی کیس کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے اور وہاں ایسے مقدمات میں ملوث ملزموں کو شاملِ تفتیش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔