لاہور: اداکارہ دیدار کی مہندی کی تقریب پر ٹاؤن انتظامیہ کا چھاپا

Deedar

Deedar

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اسٹیج اور فلم کی معروف اداکارہ دیدار کی مہندی کی تقریب دس بجے کے بعد تک جاری رہنے پر ٹاؤن انتظامیہ نے چھاپہ مارا، دولہا کے رشتہ دار کو گرفتار کرکے مقدمہ در ج کرلیا گیا جبکہ اداکارہ دیدار تقریب سے چلی گئیں۔

گرین ٹاؤن کے علاقے میاں چوک میں ایک فیکٹری کے ہال میں اداکارہ دیدار کی مہندی کی رسم کی تقریب میں اداکارہ مدیحہ شاہ اور نسیم وکی سمیت فلمی اور اسٹیج اداکار دولہا شہباز بھٹی اور دیدار کے عزیز رشتہ دار شریک تھے۔

فیکٹری کے ہال میں جاری تقریب دس بجے کے بعد بھی جاری تھی کہ نشتر ٹاؤن کی انتظامیہ نے تقریب بند کرادی جس پر دولہا اور دلہن کے عزیز رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ اپنی جگہ پر کسی بھی تقریب پر پابندی نہیں لیکن ٹاؤن انتظامیہ نے تقریب بند کرا دی اور دولہا کے ایک عزیز توصیف گیلانی کو گرفتار کر لیا۔