لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر پر فائرنگ، ملزمان فرار

Mira

Mira

لاہور (جیوڈیسک) ڈیفنس میں نامعلوم افراد اداکارہ میرا کے گھر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ اداکارہ کے بھائی نے واقعے کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد اداکارہ میرا کے گھر پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

فائرنگ سے ان کے مرکزی داخلی دروازے کو نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ فائرنگ کےبعد پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ میرا کے بھائی نے ڈیفنس تھانہ بی میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں اپنے شوہر کیپٹن نوید کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں۔