لاہور(جیوڈیسک)لاہور میں وکلا نے مرضی کا کام نہ ہونے پر ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس کو تشدد کا نشانہ بنایا،ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے وکلا کی پٹائی کر دی۔ وکلا احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک معطل توٹیکس ملازمین نے ہڑتال کر دی۔ٹیکس بار کے وکلا کسی کام کے سلسلے میں ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس فرخ مجید کے دفتر گئے۔
کاغذات نامکمل ہونے پر ایڈیشنل کمشنر نے دستخط کرنے سے انکار کیا تو وکلا غضبناک ہو کر پل پڑے اور مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، مشتعل وکلا نے دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی،شیشے توڑ ڈالے ،اپنے افسر کی پٹائی پر ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے ملازمین بھی جوابی کارروائی کیلئے۔
نکل آئے اور وکلا کی دھنائی کر دی ، پولیس کی بھاری نفری بھی انکم ٹیکس ہاوس پہنچ گئی،ہاتھا پائی اور مارکٹائی کے بعد وکلا احتجاج کرتے ہوئے موج دریا روڈ پر نکل آئے اور ٹریفک بلاک کر دی۔
بعد میں وکلا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت کے باہر جمع ہوگئے ،ایڈیشنل کمشنر کے رویے کیخلاف احتجاج اور ان کی فوری برطرفی کا مطالبہ کیا۔