لاہور (جیوڈیسک) حکومت اور اساتذہ کے درمیان مذکرات کامیاب۔ نوٹیفیکشن کے مطابق حکومت نے اسکولز کی نجکاری روکنے کا وعدہ کر لیا جبکہ نجکاری کے عمل کا ازسر نو جائزہ لینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
حکومت سے احتجاجی اساتذہ کا دو رکنی وفد عید الفطر کے بعد ملاقات کرے گا۔ جو نجکاری کے حوالے سے اپنی سفارشات بھی حکومت کو پیش کرے گا۔
پہلے نرسیں اور پھر اساتذہ کے دھرنے کے باعث نو روز تک بلاک رہنے کے بعد بالآخر مال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔