لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے شفیق آباد میں قائم افغان بستی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران اٹھائیس افراد کو حراست میں لے لیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے بستی میں واقع گھروں کی تلاشی لی۔
اور شناختی دستاویز نہ رکھنے والے اٹھائیس مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔ جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔ سرچ آپریشن یوم آزادی کے موقع پر کسی بھی قسم کی ممکنہ دہشت گردی کو روکنے کے لئے کیا گیا۔