لاہور واقعہ کے خلاف ایم کیو ایم کا یومِ سوگ کا اعلان

MQM

MQM

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کارکنوں کی ہلاکت پر کل بدھ کو ملک گیر یومِ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ یومِ سوگ کا اعلان ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

ادھر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کل پرامن یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کاروبار کو بند رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور واقعہ کے خلاف قومی اسمبلی سے ایم کیو ایم سمیت پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی، اے این پی اور دیگر جماعتوں کے اراکین نے بھی واک آؤٹ کیا۔ دوسری طرف ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کے قریب پولیس اور پی اے ٹی کے کارکنوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ پر افسوس کا اظہار کیا۔