کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے نہتے کارکنوں پر پولیس کی فائرنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
منگل کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو شہید کرکے نہ صرف پاکستان کے خلاف ساز ش کی گئی بلکہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے خلاف بھی یہ ایک سازش ہے۔
بہیمانہ واقعے پر ایم کیو ایم بدھ کو سندھ اسمبلی میں قرار داد پیش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرار داد پر ہم نے سندھ اسمبلی کی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے ،ہم آج ہی قرار داد پیش کرنا چاہ رہے تھے لیکن اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔