لاہور: خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے اٹاری میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے۔ گھر میں پانچ بچے موجود تھے کہ اس دوران خستہ حال چھت گر گئی۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر پانچوں بچوں کو فوری طور پر جنرل اسپتال میں منتقل کیا جہاں آٹھ ماہ کا محسن جانبر نہ ہو سکا جبکہ دیگر زخمی ہونے والے بچوں میں چھ سال کا احسن، تین سال کی چاہت، سات سالہ عامر اور 5 سالہ مہک شامل ہیں۔ حکام کے مطابق عبد الغفور نامی شخص نے چند روز قبل ہی مکان کرائے پر لیا تھا۔