لاہور : اے ایچ اے جنرل ہسپتال لاہور کے الائیڈ ہلتھ گروپ میں شامل

Lahore

Lahore

لاہور : الائیڈ ہلتھ اسسٹنٹ گروپ کی شمولیت سے کارکردگی مزید بہتر ہو گی اورہم اپنے حقوق کیلئے بہتر انداز میں آواز بلند کر سکیں گے۔

سینئر ممبر ،گزشتہ روزAHA کے قاضی فیض اللہ، طالب حسین اور فریاد شاہ نے جنرل ہسپتال لاہور کے الائیڈ ہلتھ گروپ کے سینئر ممبر محمد عارف بٹرسے ملاقات کے بعد شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ہم الائیڈ ہلتھ گروپ کا حصہ بن کرکارکردگی بہتر بنانے کی کوشش اور ہر مشکل وقت میں کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کریں گے۔

الائیڈ ہلتھ گروپ کے سینئرممبرمحمد عارف بٹرنے AHAکے تمام ممبران کو دل کی گہرایوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے اعلان کیاکہ ہم سب کو ساتھ لے کرچلیں گے ،فرائض کی ادائیگی اورحقوق کی جنگ مل کرمثبت حکمت عملی کے ساتھ لڑیں گے۔