لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں اے این ایف نے نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے ایک مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی جانے والے ایک مسافر جاوید اسلم کو شک کی بنیاد پر چیک کیا۔
اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی جو اس نے جوتے کے تلوں میں چھپا رکھی تھی۔منشیات ملنے پرملزم کو حراست میں لے کر اے این ایف کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم لالہ موسی گجرات کا رہائشی ہے اور دبئی کے راستے بارسلونا جارہا تھا۔