لاہور(جیوڈیسک) لاہور سے قطر جانے والی پرواز کے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی تین کلو ہیروئن پکڑی گئی، سازش میں سول ایوی ایشن کا اہلکار بھی ملوث نکلا۔ دونوں ملزموں کو تفتیش کے لیے اینٹی نار کورٹیکس فورس نے تحویل میں لے لیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر قطر جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کے مسافر مسعود کی اینٹی نار کورٹیکس کانٹر پر تلاشی لی گئی۔
تو اسکے جوتوں میں سے ہیروئن نکلی،سامان کی تلاشی کے دوران ملزم سے مزید جوتے برآمد ہوئے جن میں ہیروئن بھری ہوئی تھی، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ سول ایوی ایشن سے تعلق رکھنے والا جنرل سروس ایٹنڈنٹ ناصر منشیات جوتوں میں بھر کر ٹرمینل میں پہنچا رہا تھا۔اے این ایف نے پکڑی گئی منشیات اور دونوں ملزموں کو کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم مسعود کا تعلق ساہیوال سے بتایا جاتا ہے۔