لاہور ائیر پورٹ پر دو کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کر لیا۔

لاہور سے دبئی جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کے مسافر قیصر اقبال کو کسٹم کاؤنٹر پر چیک کیا گیا تو اس کے سامان سے بھاری مالیت کی غیر ملکی کرنسی نکلی جس کے بعد قیصر اقبال کو کسٹم حکام نے حراست میں لے کر کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔

قیصر اقبال اے این ایف اور اے ایس ایف کے چیکنگ کاؤنٹرز سے گزرتا ہوا تیسرے مرحلے میں کسٹم کاؤنٹر پر پہنچا تھا جہاں سے وہ پکڑا گیا۔