لاہور ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
Posted on January 13, 2014 By Geo Urdu اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Lahore Airport
لاہور (جیوڈیسک) انٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ایئر پورٹ پر سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی اور ایک شخص کوحراست میں لے لیا۔
انٹی نارکوٹکس فورس حکام کے مطابق سعودی عرب جانیوالے مسافر اشرف سے مشکوک جان کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے ہیروئن بھرے کیپسولز نگلنے کا اعتراف کر لیا۔
حکام نے ملزم کے معدے سے 60 کیپسولز سے بھری تھیلی برآمد کر کے اس کیخلاف کارروائی شروع کر دی۔ ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔