لاہور (جیوڈیسک) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے بھاری مالیت کے موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹمز حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والی نجی پرواز کے مسافر نے 36 موبائل فون سمگل کرنے کی کوشش کی۔ ایئر پورٹ پر سمگلنگ کی روک تھام کے لیے قائم ویجیلینس ٹیم نے دوران تلاشی مسافر کے لباس کے اندر چھپائے ہوئے موبائل فون برآمد کر لیے۔
کسٹم حکام کے مطابق ملزم کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔