لاہور (جیوڈیسک) پولیس نے ایئرپورٹ پر طیاروں میں سامان لوڈ کرتے ہوئے زیورات اورقیمتی اشیاء چرانے والے سول ایوی ایشن کے 3 ملازمین کوگرفتار کرلیا۔
چند روزقبل لاہور سے دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 20 تولے زیور اور دیگر قیمتی اشیاء غائب تھیں، مقدمے کے اندراج کے بعد تھانہ کینٹ کی پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر سامان کی ہینڈلنگ کے کام پر مقرر سول ایوی ایشن کے ایک اہلکار عبدالرحمان کو شامل تفتیش کیا، جس نے ساتھیوں سے مل کر دبئی جانے والی فلائٹ کے سامان سے زیورات چرانے کا اعتراف کرلیا۔
پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں مقصود نسیم، احمد سعید اور عبدالجبار کو گرفتار کر کے مسروقہ زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد کرلیں۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران دیگر وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔