لاہور (جیوڈیسک) اینٹی نارکوٹیکس فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر کارروائی میں کولمبو جانے والے ایک مسافر سے آدھا کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی۔
ملزم سہیل اسماعیل لاہور کے علاقے شاہدرہ کا رہائشی ہے اور ہیروئن سری لنکا اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا.