لاہور (جیوڈیسک) علامہ اقبال ایئر پورٹ سے 5 مسلح تھائی باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے علامہ اقبال ایئرپورٹ سے 5 تھائی باشندوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے 32 بور کی پستول اور 6 گولیاں برآمد کی گئی ہیں جب کہ باشندوں تفتیش سے کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار پانچوں باشندے طالب علم ہیں جب کہ تفتیشی حکام نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے تاہم اسلام آباد میں تھائی سفارت خانے نے اس خبر پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا۔