لاہور (جیوڈیسک) مسل مینیا لاس ویگاس کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی تن ساز سلمان احمد کا لاہور ائرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔
سلمان احمد جنہوں نے باڈی بلڈنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ لاس ویگاس میں ہونے والے تن سازی کے مقابلے “مسل مینیا” میں نہ صرف طلائی تمغہ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے، بلکہ مسل مینیا مقابلوں کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ کسی پاکستانی نے یہ ٹائٹل جیتا ہے۔
وطن واپسی پر مداحوں نے انہیں گھیر لیا، تاہم تن سازی فیڈریشن کا کوئی نمائندہ نہ پہنچا۔ سلمان احمد کا کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت چیمپئن شپ کے لئے گیا تھا ٹائٹل جیتنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 500تن سازوں نے حصہ لیا تاہم سلمان نے سب کو شکست دے کر پاکستانی پرچم سربلند کردیا۔